آبدوز کمپنی اوشن گیٹ نےمسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
آبدوز کمپنی اوشن گیٹ نے آبدوز کے ذریعے ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانیوالے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔
تفصیلات کےمطابق اوشن گیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آبدوز میں سوار پانچوں سیاح ہلاک ہو چکے ہیں ، ہمیں مسافرں کو کھونے کا بہت افسوس ہے ، آبدوز میں 2پاکستانیوں سمیت 5 سیاح سوار تھے لاپتہ ہونے والی آبدوز میں سیاح ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے گئے تھے۔اوشن گیٹ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ان پانچوں لوگوں میں سمندر کو ایکسپلور کرنے کا حقیقی جذبہ تھا،انکی موت پر بہت افسوس ہے ، ہمارے دل ان پانچوں پاکیزہ روحوں اور ان کے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب امریکی کوسٹ گارڈ نے بھی کہا ہے کہ بحر اوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش کے دوران کچھ ملبہ دریافت ہوا ہے،یہ ملبہ ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب سے ملا ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ماہرین دریافت ہونے والے ملبے کا جائزہ لے رہے ہیں آیا یہ ملبہ ٹائیٹین کا ہی ہے یا کسی اور چیز کا ہے مگر ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملبہ ٹائٹین کا ہی ہے ۔
اس حوالے سے ریسکیو ماہر ڈیوڈ مارنز نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آبدوز کے دو اہم حصے ملے ہیں تاہم وہ خول نہیں ملا جس میں مسافر ہیں، یہ باتیں تصدیق کرتی ہیں کہ ملبہ آبدوز کا ہےجس کے ساتھ کچھ برا ہوا ہے۔ریسکیو ماہر ڈیوڈ مارنر نے مزید بتایا کہ ٹائٹن غیر روایتی آبدوز ہےجس کا پچھلا کور نوک دار ہوتا ہے، اس آبدوز کا پچھلا نوک دار کور لینڈنگ فریم پر ٹکا ہوتا ہے۔