آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

لاپتہ آبدوز کا ملبہ مل گیا، برطانوی میڈیا نے دعوی کردیا

یوتھ ویژن نیوز : چند روز قبل بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانیوالی آبدوز  ٹائٹن (جو لاپتہ ہوگئی تھی )کی تلاش کا کام چوتھے روز بھی جاری ہے اور آبدوز کی تلاش کے دوران ٹائی ٹینک کے قریب زیر سمندر سے کچھ ملبہ ملا ہےجس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ اسی آبدوز کا ہوسکتا ہے ۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کا دعویٰ ہے کہ ملنے والا ملبہ آبدوز ٹائنٹن کا ہی ہے۔ جو ملبہ دریافت ہوا ہے وہ لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا لینڈنگ فریم ہے۔

دوسری جانب امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بحر اوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش کے دوران کچھ ملبہ دریافت ہوا ہے،یہ ملبہ  ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب سے  ملا ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ماہرین دریافت ہونے والے ملبے  کا جائزہ لے رہے ہیں آیا یہ ملبہ ٹائیٹین کا ہی ہے یا کسی اور چیز کا ہے مگر  ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملبہ ٹائیٹین کا ہی ہے ۔

اس حوالے سے ریسکیو ماہر ڈیوڈ مارنز نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آبدوز کے دو اہم حصے ملے ہیں تاہم وہ خول نہیں ملا جس میں مسافر ہیں، یہ باتیں تصدیق کرتی ہیں کہ ملبہ آبدوز کا ہےجس کے ساتھ کچھ برا ہوا ہے۔ریسکیو ماہر ڈیوڈ مارنر نے مزید بتایا کہ ٹائٹن غیر روایتی آبدوز ہےجس کا پچھلا کور نوک دار ہوتا ہے، اس آبدوز کا پچھلا نوک دار کور لینڈنگ فریم پر ٹکا ہوتا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ دیر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرے گا۔کوسٹ گارڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہورائزن آرکٹک کی آر او وی (دور سے چلنے والی گاڑی) کو ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب سمندر کے فرش پر ملبہ ملا ہے۔

ریئر ایڈمرل جان ماگر، فرسٹ کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ کمانڈر اور کیپٹن جیمی فریڈرک، فرسٹ کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ ریسپانس کوآرڈینیٹر، اس حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com