آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

محکمہ موسمیات نے 25جون سے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

یوتھ ویژن نیوز : تفصیلات کےمطابق  25 جون سے گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے 25 جون  سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ،مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونگی25 جون سے 30 جون کے دوران اسلام آباد مری راولپنڈی چکوال جہلم سیالکوٹ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گلگت بلتستان چترال سوات ایبٹ آباد مانسہرہ ہری پور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ 25 جون سے 30 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ 26 جون سے 29 جون کے دوران بارکھان سبی نصیراباد زیارت ژوب زیارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔  ڈیرہ اسماعیل خان کرک وزیرستان سمیت جنوبی پنجاب میں آندھی اور بارش کا امکان ہے ۔27 اور 28 جون کو سکھر اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

  موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ،بارش کے باعث مری گلیات آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کابھی خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے ۔ موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیجی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔تیز ہواؤں آندھی کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کچے مکانات اور سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com