بہاولپورمیں پارک ویران ! پی ایچ اے انتظامیہ غائب
بہاولپور : (یاسر ملک سے ) بہاولپور میں پارک ویران ہونے لگے ، پی ایچ اے کی عدم توجہ کی وجہ سے آلائچی پیر پارک
ماڈل ٹاون سی کی حالت خستہ اور پارک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور منشیات پیشہ افراد نے پارک میں مستقل ڈیرے جما لیے ہیں۔ جبکہ پی ایچ اے کی انتظامیہ ایک عرصے سے غائب ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے جنوبی پنجاب کے ترقی کے خواب کو چکنا چور کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو بھی وسطی اور شمالی پنجاب کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں لیکن ڈی جی پی ایچ اے حکام بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے میں مصروف ہیں جبکہ پارک میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ پارک میں گندگی نے ڈیرے جما لیے ہیں۔ جبکہ پی ایچ اے کی انتظامیہ یہاں سے غائب ہو گئی ہے۔ اہل علاقہ کی وزیر اعلٰی سردار عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ بچوں اور خواتین کے لئے واحد تفریح پارک کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ خواتین اور بچے اس واحد تفریحی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں۔