جناب مئیر بہاولپورعقیل نجم ہاشمی صاحب ، ایک نظر ادھر بھی !

fbd5e7cb ced6 481c b5f9 7e214660a0ee

بہاولپور (یاسر ملک سے ) تحصیل میونسپل کارپوریشن بہاولپور کی نااہلی عروج پر، عوام پریشان ، بدبو اور تعفن نے جینا دو بھر کر دیا۔ تفصیل کے مطابق بہاولپور کے علاقے بندرہ پُلی سے ریلوے اسٹیشن تک نہر کی بروقت صفائی نا ہونے کی وجہ سے گٹر کا گندہ پانی اور فُضلہ علاقہ مکینو کے گھر میں داخل ہوچکا ہے، جبکہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ اپنی ڈیوٹی سے غافل ہے۔ نمازیوں کو مسجد میں جانے کے لئے پریشانی کا سامنا ہے جبکہ خواتین اور بچے خصوصا بزرگ بدبو اور تعفن سے بیمار ہونے لگے ہیں۔ جبکہ مئیر بہاولپور جناب عقیل نجم ہاشمی سوشل میڈیا پر میونسپل کارپوریشن کی فرض شناسی اور کارکردگی کو اچھا گردانتے نظر آتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نالہ کی صفائی کو جلد از جلد یقینی بنائیں اور اس مستقل پریشانی سے علاقہ مکینوں کی جان چھڑائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں