آئی جی اسلام آباد احسن یونس ان ایکشن
اسلام آباد: (ثاقب ابراہیم غوری سے ) آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نےگزشتہ روز ضلع بھر کی گاڑیوں سمیت MT ہیڈکوارٹرز میں کھڑی گاڑیوں کا معائنہ کیا ۔ تفصیل کے مطابق آئی جی اسلام آباد گزشتہ روز بروز اسلام آباد پولیس کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کا معائنہ کیا ۔ مزید یہ کہ معائنہ کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے آئی جی اسلام آباد کے SSP ہیڈکوارٹرز اور SP ہیڈکوارٹرز کو ہدایت کی کہ اسلام آباد پولیس کے زیر استعمال تمام گاڑیاں ایک ہی کلر سکیم پر ہوں، خستہ حالت میں کھڑی گاڑیوں کی مرمت کروا کے قابل استعمال بنایا جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نئی گاڑیوں پر ضروری تنصیبات لگا کر ماڈل پولیس اسٹیشنز کے حوالے کیا جائے۔
Load/Hide Comments