لیبیا سے 176 پناہ گزینوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روانڈا بھیجا گیا ،یو این ایچ سی آر
طرابلس۔ (ثآقب ابراہیم غوری سے ):اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ لیبیا سے 176 پناہ گزینوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وسطی افریقی ملک روانڈا بھیجا گیا ہے ۔
چینی ذرائع ابلاغ نے یو این ایچ سی آر کے حوالے سے بتایا کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے کہا ہے ایمرجنسی ٹرانزٹ میکنزم کے تحت رواں سا ل لیبیا سے پناہ گزینوں کو دوسری پرواز کے ذریعہ روانڈا منتقل کیا ،پہلی پرواز جولائی میں گئی تھی ۔ان پناہ گزینوں کا تعلق اریٹیریا، ایتھوپیا، سوڈان اور جنوبی سوڈان ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔
یو این ایچ سی آر کے حکام نے کہا کہ اس اقدام کا مقصدپناہ گزینوں کی موئثر مدد کو یقینی بنانا ہے اور ان کی ایسے میں آبادکاری کے لئے کوششیں کرنا ہے جہاں انہیں بہتر سہولیات میسرہوں اس کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے آبائی ممالک میں رضاکارانہ واپسی میں مدد دینا ہے، دریں اثناءروانڈا میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے احمد بابا فال نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ روانڈا پہنچنے والے پناہ گزینوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے
واضح رہے کہ لیبیا کے حکام نے حال ہی میں دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپوں کے دوران بہت سے افراد کو حراست میں لے لیا تھاجو ناکافی سہولیات کے سبب مشکلات میں تھے ۔
لیبیا 2011 میں مرحوم رہنما معمر قذافی کے زوال کے بعد سے عدم تحفظ اور افراتفری کا شکار ہے ،لیبیا غیر قانونی تارکین وطن کے لیے پسندیدہ ملک بن گیا ہے جو بحیرہ روم عبور کر کے یورپی ساحلوں پر جانے کے خواہش مندہیں