اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کر کے اپنی افادیت کو ثابت کرنا ہوگا بصورت دیگر یہ ادارہ اپنا وجود کھو بیٹھے گا

7c1af2ac 47bd 43f7 a43f 677f98e85140

لاہور(نبیلہ اکبر ) مظفرآباد سے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کر کے اپنی افادیت کو ثابت کرنا ہوگا بصورت دیگر یہ ادارہ اپنا وجود کھو بیٹھے گا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کے حل کا جامع طریقہ کار موجود ہے۔ یہ قراردادیں طویل بحث وتمحیص کے بعد منظور کی گئی ہیں مگرہندوستان نے عالمی ادارے کی قراردادوں کو کبھی اہمیت نہیں دی یہی وجہ ہے کہ 73سال سے مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے خطرہ بن کر رہ گیا ہے۔ان خیالات کا ظہار گزشتہ روز انہوں نے سیاسی و سماجی رہنماء بشارت مغل کی طر ف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہاکہ آج نریندر مودی ہٹلر بن کر کشمیر میں ظلم و بربریت کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے 5اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے آرٹیکل 370 اور 35اے کو ختم کر نے کا اقدام غیر آئینی ہے اور اس کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کی نو لاکھ فوج نے مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ اس غیر آئینی اقدام کی آڑ میں بھارت نے بیالیس لاکھ غیر ریاستی ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل دیئے ہیں بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس طرح سے جعلی ڈومیسائل دینے سے کوئی کشمیری نہیں بن سکتا۔مقبوضہ کشمیر کامحاصرہ کر کے ہندو توا ایجنڈے کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔ اس صورتحال میں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے حق خودارادیت کو یقینی بنائیں۔ان قراردادوں کی اہمیت مسلمہ ہے اور یہی بند گلی سے نکلنے کاراستہ ہے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیاء کے امن کو تباہی کاشکار کرسکتی ہے۔۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے،اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید،تبارک علی خان،شاہ رخ ارباب عباسی اور دیگر بھی ہمراہ تھے،دریں اثناء قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے،سردار ماجد نذر کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی،قائد مسلم کانفرنس نے مظفرآباد میں دو روز مصروف ترین دن گزارنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں