رواں ماہ ضلع لودھراں میں 194گراں فروشوں کو مجموعی طورپر7لاکھ75ہزار سے زائد کے جرمانے 29گراں فروشوں کو گرفتار جبکہ6کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم
لودھراں (فہیم خان سے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم نے کہا ہے کہ رواں ماہ ضلع بھر میں 194گراں فروشوں کو مجموعی طورپر7لاکھ75ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ 29گراں فروشوں کو گرفتار جبکہ6کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اشر ف صالح، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ایم ڈبلیو عبدالرؤف سمیت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلا س میں ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی طورپر کارکردگی کا باغور جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشوں کو بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ رواں کے دوران 194گراں فروشوں کو7 لاکھ75 ہزار200 روپے کے جرمانے عائد کیئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 29گراں فروشوں کو گرفتار جبکہ6 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران تحصیل لودھراں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے85 گراں فروشوں کو2لاکھ35 ہزار روپے، تحصیل کہروڑپکا میں 66 گراں فروشوں کو2 لاکھ71 ہزار800 روپے جبکہ تحصیل دنیاپور میں 43گراں فروشوں کو2لاکھ68 ہزار 300روپے کے جرمانے عائد کیئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی کے انسداد کیلئے مختلف مارکٹیوں کے مجموعی طور پر4 ہزار977 سے معائنے کیئے۔ اجلاس کو بتایا گیا تحصیل لودھراں میں 1 جبکہ تحصیل دنیاپور میں 5 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔