وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صد ارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 10واں اجلاس
لاہور(مبشر بلوچ سے :-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صد ارت آج وزیراعلیٰ آفس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 10واں اجلاس منعقدہوا،جس میں لاہور کیلئے واٹر میٹرزکی خریداری،تنصیب اورآپریشن اینڈ مینٹیننس پراجیکٹ کیلئے ٹیکنیکل اورفنانشل بڈزکی حتمی منظوری دی گئی-صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت،اسد کھوکھر، مشیروزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ،چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہناہے کہ کمپنی کنسوریشم 11ارب 22کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور میں ڈیجیٹل واٹر میٹرلگائے گا- لاہور میں 7لاکھ سے زائد میٹر لگائے جائیں گے جن میں 93فیصد گھریلو اور 7فیصد کمرشل صارفین شامل ہو ں گے- جدید ترین ڈیجیٹل واٹر میٹرسے گھر گھر جا کر ریڈنگ کی ضرورت نہیں رہے گی اورواسا ڈیجیٹل میٹر سے الیکٹرانک ریڈنگ حاصل کر کے بل بھیجے گا-ڈیجیٹل میٹر نگ سے پانی کی بچت ہوگی اور استعمال کے مطابق بل آئے گا-ڈیجیٹل میٹر کی تنصیب سے پانی چوری کا بھی سدباب ہوگا اورگھروں اور کمرشل مقامات پر ڈیجیٹل میٹرنگ سے واسا کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا-لاہور کے بعد ڈیجیٹل میٹرنگ کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا-اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ کمپنی کنسوریشم ڈیجیٹل میٹر اسمبلنگ پلانٹ بھی لگائے گااورڈیجیٹل میٹر اسمبلنگ پلانٹ سے مقامی طورپر روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے