پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ test اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے فیض ادبی میلے کا انعقاد عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی چند ہفتوں میں رہائی کی پیش گوئی کر دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیک لانسرسمٹ کے میگا ایونٹ کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

1971 کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کرنے والے سپوت سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 50 واں یوم شہادت

1971 کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کرنے والے سپوت سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 50 واں یوم شہادت

اسلام آباد (واصب ابراہیم غوری سے ) 1971 کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کرنے والے قوم کے عظیم سپوت سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 50 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

سپاہی سوار محمد حسین جنجوعہ شہید 18 جنوری 1949ء کو ڈھوک پیر بخش، گجرخان میں پیدا ہوئے ۔ 13 اکتوبر 1963ء کو بری فوج میں بحیثیت ڈرائیور، 20 لانسرز آرمرڈ رجمنٹ کا حصہ بنے ۔ سوار حسین کے دل میں ہمیشہ سے لڑاکا سپاہ کے شانہ بشانہ لڑنے کا جذبہ معجزن تھا۔

1971ءمیں دشمن نے پاک دھرتی پر جنگ مسلط کی تو 20 لانسرز کو ضلع نارووال کے دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ دشمن ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ آور تھا۔ سپاہی سوار نے ظفر وال اور شکر گڑھ کے محاذوں پر سپاہ کو اسلحہ، بارود اور لڑاکا دستے پہنچانے کا فریضہ نبھایا ۔ خود انتہائی پرخطر جھڑپوں میں حصہ لے کر دشمن کو بھاری نقصان پہنچاتے رہے۔ 7 دسمبر کو اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ دشمن کو گدر پور گاﺅں سے بھگا دیا۔ گجگال گاﺅں کی طرف دشمن کی پیش قدمی سے یونٹ ہیڈکوارٹر کو آگاہ کیا۔ 9 دسمبر کو دشمن کے ایک آرٹلری آبزرور کی نشاندہی کرکے اُسے مار بھگایا۔ 10 دسمبر کو دشمن کو ہرڑ خورد گاﺅں میں مورچے کھودتے دیکھا تو اہم معلومات دیں ۔ سوار حسین کا میدان جنگ میں جری اور متحرک کردار دشمن کے 16 ٹینکوں کی تباہی کے ساتھ اُس کی شدید ہزیمت کا سبب بنا۔

دشمن آگ بگولہ تھا اور سوار محمد حسین دشمن کی ہر چال ناکام بنانے کا عزم لیے میدان کارزار میں ہر لمحہ چوکس ۔ 10 دسمبر کی سہہ پہر دشمن نے ٹینک پر موجود مشین گن سے سوار محمد حسین پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے قوم کا یہ عظیم سپوت دھرتی ماں پر قربان ہو گیا۔ سپاہی سوار محمد حسین شہید کی لازوال قربانی اور شجاعت پر اُنہیں نشان حیدر سے نوازا گیا۔ وہ نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے پہلے سپاہی تھے 

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1469019658380476416

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com