آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

ن لیگ جہانگیر ترین کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کاکرے گی،لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ

یوتھ ویژن نیوز : وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پنجاب میں ہر سطح پر ہمارے پاس امیدوار موجود ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن ہے۔جہانگیر ترین کی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے،اتحاد کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

معاون خصوصی کے مطابق ن لیگ سے صرف پانچ لوگ چھوڑ کر گئے ہیں، جہاں جہاں گنجائش ہوگی وہا ں لوگوں کو لیں گے، جہانگیر ترین سے ہمارا آئیڈیل ریلیشن ہے، ایک ساتھ چلیں گے۔

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونے میں 6 سال لگے، تاخیری حربے استعمال ہوئے، لاڈلے نے تاخیری حربوں کو استعمال کیا ورنہ آج جیل میں ہوتا۔”گڈ ٹو سی یو "نے ریلیف نہ دیا ہوتا تو کل عبدالرزاق شر کو شہید نہ کیا جاتا، یہ جرات کہاں سے آتی ہے کہ آپ اپنے خلاف کیسز کی پیروی پر وکیل کو قتل کرا دیں؟

عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ کل مقتول وکیل کے بیٹے نے ملزم کو نامزد کر کے پرچہ کرایا ہے،پہلے توشہ خانہ پھر القادر،بلین ٹری سونامی،بی آر ٹی میں کرپشن اور محسن رانجھا پر یہاں باہر حملہ کیا گیا،تانے مانے عمران خان سے ملتے ہیں،پہلے کرپشن کی اور اب وہ شخص قتل پر بھی اتر آیا ہے، یہ کریمنل مائنڈڈ لوگ ہیں جن کا خیال ہے کہ ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے۔ 

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ کے چند لوگ اس سازش کا حصہ ہیں کہ لاڈلے کو "گڈ ٹو سی یو "بھی کہتے ہیں اور ریلیف بھی دیتے ہیں،اپنی ساس کی آڈیو آتی ہے تو اس پر سٹے دے کر کہتے ہیں کمشن غلط بنا ہے،خان صاحب نے امریکا کو پاکستان کی ملٹری امداد بند کرنے اور ایف 16طیارے نہ دینے کا کہا،جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر جا رہے ہیں ان کو میں سلام پیش کرتا ہوں،فواد چودھری اور علی زیدی سے بہت مخالفت رہی مگر وہ غداری کا لیبل اپنے اوپر لگانے کو تیار نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com