حکومت کا نوجوانوں،خواتین کو بلاسودقرض دینے منصوبہ بجٹ میں شامل کا لیا گیا
یوتھ ویژن نیوز : وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی ترقی کے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔نوجوانوں،خواتین کو بلاسودقرض ملیں گے۔
بجٹ 2023-24میں نوجوانوں،خواتین اور زرعی ٹیوب ویلز سے متعلق خصوصی منصوبوں کے لئے رقم مختص کیے گئے ہیں ، اس منصوبے کے تحت نوجوانوں کوبلاسود قرض ملیں گے، تعلیم اور سپورٹس انڈامنٹ فنڈ بنائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے،پنجاب انڈامنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان انڈامنٹ فنڈ برائے تعلیم قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔، فنڈ سے ملک بھر کے ذہین لیکن غریب طلباو طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے ، نوجوانوں کو چھوٹے قرض دینے کے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،پروگرام میں نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت مختلف ہنر سکھانے کے لئے وسائل بجٹ میں رکھے گئے ہیں، نوجوانوں کو ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ کی فراہمی کے لئے رقم بھی بجٹ میں مختص کی گئی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کی مالی مدد کی جائے گی۔
بجٹ میں نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں لانے اورسپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فنڈز مختص کر دئیے گئے جبکہ خواتین کو مالی طورپر بااختیار بنانے کے پروگرام کے لئے رقم رکھی گئی ہے ،کسانوں کی ترقی کیلئے زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی پروگرام کی بھی منظوری دی گئی ہے ، زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی وزیراعظم کے کسان پیکج کے دوسرے حصے کے طورپر کی جائے گی۔