آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

ہارٹ کے ہزاروں آپریشنز کرنیوالا ڈاکٹر خود ہارٹ اٹیک سے چل بسا

یوتھ ویژن نیوز :بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے16ہزار آپریشنز کرنیوالے معروف کارڈیالوجسٹ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر جام نگر کے رہائشی 41 سالہ ڈاکٹر گوروو گاندھی رات کو سوتے میں دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر گوروو گاندھی کی یوں اچانک موت پر ان کے دوست احباب سمیت اسپتال گہرے صدمے میں ہے، آنجہانی ڈاکٹر کا شمار بہترین کارڈیالوجسٹس میں ہوتا تھا اور ان کی عمر اتنی زیادہ نہیں تھی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ  گورووگاندھی کی موت معمول کا دن گزارنے کے بعد نیند میں ہوئی، وہ معمول کے مطابق پیر کی شب تمام مریضوں کو دیکھنے کے بعد اسپتال سے گھر چلے گئے۔

گوروو گاندھی کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ کھانا کھاتے ہی سوگئے تھے، ان کے مزاج میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں دیکھا گیا، نہ ہی ایسا محسوس ہوا کہ وہ کسی تکلیف میں مبتلا ہیں، اس کے علاوہ وہ صحت مند بھی تھے، تاہم اگلی صبح وہ نیند سے جاگے ہی نہیں، صبح 6 بجے کے قریب جب انہیں اٹھایا گیا تو وہ بے سُدھ پڑے تھے، اہلخانہ نے انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق گووروو گاندھی کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر گاندھی نے اپنے طبی کیرئیر میں 16 ہزار سے زیادہ دل کی سرجریز کیں جو کامیاب رہیں

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com