بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’بائے پرجوائے‘ مزید شدت اختیار کرگیا

یوتھ ویژن نیوز :بحیرہ عرب میں موجود شدید سمندری طوفان بائے پر جوائے کراچی کےجنوب سے 1340کلومیٹر دور ہے۔مزید شدت اختیارکرگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز کے گردہواؤں کی رفتار 90 سے 100اور کبھی 120 کلو میٹر فی گھنٹا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ طوفان آج شام تک انتہائی شدید سمندری طوفان بن سکتا ہے، سمندری طوفان شمال اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے اور اب تک پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کررہا ہے۔
Load/Hide Comments