معیشت کی بہتری آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے ،آصف زرداری
یوتھ ویژن نیوز : سابق صدر آصف زرداری کاکہنا ہے کہ معیشت 5یا 10سال کیلئے نہیں ،معیشت کی بہتری آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے ۔
سابق صدر آصف زرداری کا چارٹر آف اکانومی سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تاجروں کا بھرپور خیال رکھاہے۔ پیپلزپارٹی دور میں ہمیشہ کاروبار پرخصوصی توجہ دی گئی۔پنجاب کے بڑے بزنس مین اکٹھے ہو جائیں۔ میں سرمایہ کاری کی گارنٹی دیتا ہوں ۔
آصف زرداری کاکہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کار ایک ڈالر کے بدلے5ڈالر مانگا ہے۔غیرملکی سرمایہ کار پیسہ لگا کر واپس لے جاتاہے۔دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پروپیگنڈہ کیاجاتاہے۔مائنڈ سیٹ سے نکل کر معیشت کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں اب بھی آگے جانے کی صلاحیت ہے ،آصف زرداری ایکسپورٹ بڑھنے سے مسائل حل ہوتے ہیں ۔
سابق صدر آصف زرداری کاکہنا تھاکہ پہلے بھی پیپلزپارٹی کی حکومت آ چکی ہے ۔موجودہ حکومت کو بہتر نہیں کہتا مگر تحریک انصاف کی حکومت سے تو بہتر ہے۔ ہم نے چیئرمین تحریک انصاف کو کہا تھا ہمارے ساتھ بیٹھ کر ملکی معیشت پر بات کروں۔وہ ہمیں جیلوں میں ڈالنا چاہتا تھا آٹھ سال میں پنجاب کی جیلیں بھگت چکا ہوں۔
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پبلک پارٹنرشپ سے ہی حکومت کامیاب ہوتی ہیں۔ گوادر میں چائنہ سے مل کر انویسٹمنٹ کی گئی ہے۔ہم نے انڈسٹری کے لیے گیس کے ریٹ طے کئے
سابق صدر کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی خاطر نقصان اٹھایا۔بی بی پر کراچی میں اٹیک ہوا ہزاروں ورکرز شہید ہوئے۔بی بی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پاکستان یہ سوچ کر آئی تھی۔