آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

جہانگیر ترین نے نئی جماعت ’استحکام پاکستان‘کاباضابطہ اعلان کردیا، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق ارکان شامل

یوتھ ویژن نیوز :  جہانگیرترین نے عبدالعلیم خان کے گھر عشائیے میں اپنی نئی سیاسی جماعت  ’استحکام پاکستان‘کاباضابطہ اعلان کردیا ۔100سے زائد سابق ارکان اسمبلی نے شمولیت اختیار کی۔

سابق وزیر عبدالعلیم خان کی جانب سے جہانگیرترین اور نئے شامل ہونیوالے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا ۔جس میں ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

عشائیے میں شریک رہنماؤں نے جہانگیرترین پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔جہانگیرترین کل پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی اور منشور کااعلان کریں گے۔

 جہانگیرترین نے عشائیے میں اپنی نئی سیاسی جماعت  ’استحکام پاکستان‘کاباضابطہ اعلان کیا۔

عمران اسماعیل،علی زیدی،عامر کیانی،فردوس عاشق اعوان،محمود مولوی،فیاض الحسن چوہان،ڈاکٹرمراد راس،جے پرکاش ،فاٹا سے جی جی جمال،خیبرپختونخوا سے اجمل وزیر ،نعمان لنگڑیال،نوریز شکور نے  نئی جماعت میں شمولیت اختیار کی ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی عبدالعلیم خان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں وہ جہانگیرترین سے ملاقات کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر استحکام کی طرف لیکر جانا ہے۔قائد اعظم کے پاکستان کا خواب آنکھوں میں سجائے ایک بار پھر نکل پڑے ہیں۔کل باضابطہ طورپرجماعت کو لانچ کیا جائے گا۔استحکام پاکستان کا عزم ہے ،ملک سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ایسی جماعت کی ضرورت ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرے۔جہانگیرترین سمیت سرکردہ رہنما نئے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے۔جہانگیرترین کا ذاتی مفاد صرف اتنا ہے پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com