ڈپٹی کمشن بھاولپور عرفان علی کاٹھیا کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں کھاد کی دستیابی اور مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا گیا
بہاول پور: (عمران قذافی سے )ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں کھاد کی دستیابی اور مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر فاروق قمر،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت طارق جاوید چوہدری، کھا ڈیلرز اورکھاد کمپنیوں کے نمائندگان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں یوریا اور دیگر کھاد کی فراہمی اور مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کھاد کمپنیوں کے نمائندگان سے کہا کہ ضلع میں کھاد کیکوٹہ میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے ڈیلرز سے کہا کہ کھاد کا اسٹاک ڈکلئیر کیا جائے۔کھاد کی زخیرہ اندوزی اور مقررہ کردہ نرخ سے ذائد فروخت کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments