اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 6 ہزار ارب کا خسارہ،دفاع کیلئے1800 ارب روپے مختص

یوتھ ویژن نیوز: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 6 ہزار ارب کا خسارہ، دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کیےجانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے اہداف تیار کرلیے جس پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد مالیاتی خسارے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ وفاق اور صوبوں کو ملا کر 7.1 فیصد مالیاتی خسارے کا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا مالیاتی خسارہ ہوگا جب کہ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 7300 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کیےجانے کی تجویز  اور بے نظیراِنکم سپورٹ پروگرام کیلئے 430 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

ذرائع  کا بتانا ہے کہ ایف بی آر کیلئے 9200 ارب ٹارگٹ مختص کیا گیا ہے، نان ٹیکس آمدن کی مد میں 2800 ارب روپے کا ٹارگٹ مختص کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com