9مئی کو جلاؤ گھیراؤ واقعات کے وقت پولیس کہاں غائب تھی؟اعتزازاحسن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کاکہنا ہے کہ9 مئی کو آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی کہاں تھے آپ؟ اتنے بڑے واقعات ہوگئے،جلاؤ گھیراؤ ہوا مگر کہیں پولیس نہیں پہنچی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت سے واقعات ہوئے پولیس نہیں پہنچی۔ ان بلوائیوں کے پاس آتشیں اسلحہ نہیں تھا، رائفل چلنے کا، پستول چلنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ اتنا کچھ ہوگیا آئی جی کا ابھی تک تبادلہ نہیں کیا گیا۔ نہ شہباز شریف نے اس بندے کو واپس بلایا نہ محسن نقوی نے تبادلے کا کہا۔
Load/Hide Comments