کرپشن کے خلاف عالمی دن کے موقع ڈپٹی کمشنر بھاولپور عرفان علی کاٹھیا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان آفتاب خان کی قیادت میں واک

b95d7aa2 eb3f 4ab9 8956 e28308cb74ee

بھاولپور (مظر چشتی سے )کرپشن کے خلاف عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ صادق ڈین ہائی سکول سے فرید گیٹ تک واک کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان آفتاب خان نے کی۔ واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر فاروق قمر، سی ای ایجوکیشن ظہور احمد چوہان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، مختلف محکموں کے افسران و سٹاف، طلبہ اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ شرکاء واک نے بینرز، کتبے اور پینا فلیکس اٹھائے ہوئے تھے جس میں کرپشن کے خلاف عبارات درج تھیں۔ واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے ناسور کو ختم کیے بغیر ترقی ممکن نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھائیں کیونکہ کرپشن ملک کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔معاشرے کے تمام افراد کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان آفتاب خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اورکرپشن میں ملوث ملزمان کو سزا دلوائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ناقابل معافی جرم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں