نفاذ اردو کے حوالے سے سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن سے متعلق فیصلہ انتہائی لائق تحسین قد م ہے فاطمہ قمر

103e61a7 fbb7 4991 ac60 15cc5ee3e777

بھاولنگر (ملک صفدر ضیاء سے نفاذ اردو کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ انتہائی لائق تحسین قدم ! جسٹس فائز عیسی نے الیکشن کمیشن سے متعلق ووٹنگ کےلئے مشین استعمال کرنے کا فیصلہ اردو میں رقم کیا! ان شاءاللہ! بہت جلد عدالت عظمیٰ اپنے تمام فیصلے اردو میں رقم کرے گی ۔ ہم مذکورہ فیصلہ اردو میں رقم کرنے پر جسٹس فائز عیسی کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ان کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور ہم ان کو یاد دلاتے ہیں کہ آٹھ ستمبر 2015 کو جس تین رکنی بینچ نے نفاذ اردو فیصلے کا حکم صادر کیا۔ محترم جسٹس فائز عیسی بھی اس تین رکنی بینچ میں شامل تھے۔ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آ ئندہ بھی اپنے تمام فیصلے اردو میں رقم کریں گے۔! اور آنے والے منصفین کے لئے نفاذ اردو فیصلے رقم کرنے کی روشن مثال قائم کریں گے ! اردو میں لکھا گیا یہ فیصلہ ہر پاکستانی پڑھ سکتاہے’ اس پر اپنی رائے دے سکتا ہے! اس فیصلے کو پڑھ کر سو فیصد پاکستانیوں کو یہ احساس ہوگا کہ یہ فیصلہ ایک آزاد ملک کی شہریوں کے لئے اس کی آزاد عدلیہ نے رقم کیا ہے’ نہ کہ سلطنت برطانیہ کے غلام قاضی القضاء نے!
پاکستان قومی زبان تحریک

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں