آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام عید ملن پارٹی

یوتھ ویژن نیوز : (نبیلہ اکبر) فلٹیز ہوٹل کے کرسٹل ہال میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام عید ملن پارٹی رکھی گئی۔

ہال میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین جن میں پروفیسرز، ڈاکٹرز، بینکرز، پولیس آفیسرز، اسکالرز، بوتیک مالکان ،رائٹرز، جرنلسٹس اور میڈیا پرسنز شریک تھیں۔ ایمان کی روشنی سٹیج سے پھوٹی ، حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ، محترمہ دردانہ صدیقی ،صدر محفل تھیں،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ ثمینہ سعید اپنے گرمجوش انداز سے مہمانوں کو استقبالیہ کلمات اور عید مبارک کہہ رہی تھی اور عید ملن پروگرام میں تاخیر کی وجہ ،ہماری مہمان خصوصی محترمہ دردانہ صدیقی کی مصروفیت تھی جو حال ہی میں بیرون_ملک ایک انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کرکے وطن وآپس پہنچی تھیں۔ ہال میں مختلف سٹالز لگے تھے خواتین سٹالز کا وزٹ کرکے نشستوں پر براجمان ہوئیں ساتھ سٹالز سے ملنے والے رنگارنگ تحائف نے ماحول مذید خوش گوار کردیا تھا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض شازیہ عبدالقادر نے ادا کیے اور جماعتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کی نگرانوں سے سوال جواب کا دلچسپ سلسلہ شروع کیا ،پھر صدر محفل دردانہ صدیقی نے خطاب کیا "یہ قرآن ،ان سب چیزوں سے بہتر ہے جنھیں لوگ سمیٹ رہے ہیں -عید اللہ کا انعام ہے، خوشی کا دن ہے ،شکرانے کا موقع ہے، شکر گذاری ہے 14 سو سال قبل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور کا مدینہ اور عید کا دن تھا کا مقصد بیان کیا تو ہال کی فضا بآواز بلند ،،اللہ اکبر ،اللہ اکبر،، کے نعروں سے گونج اٹھی
الحمدللہ ،ہم سب مسلمان ہیں،پاکستان رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں حاصل ہونے والی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جس کا مقصد ایک الگ اسلامی ریاست کا قیام تھا جس میں ہم قرآن وحدیث کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ جماعتِ اسلامی بھی ایک ایسا پاکستان بنانا چاہتی ہے جس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں اپنی اپنی زندگیاں گزار سکیں۔
محترمہ دردانہ صدیقی کے خطاب کے بعد ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی محترمہ ثمینہ سعید نے جماعتِ اسلامی کا منشور پیش کیا جو اسلامی ،جمہوری ،خوش حال پاکستان کا عملی روڈ میپ بھی ہے۔روزگار ،خوراک ،صحت ،انصاف، تعلیم ،علاج سب کے لئے ہوگا۔مزدور خوش حال، نوجوان مطمئن، اقلیتیوں کے حقوق کا تحفظ ،آزاد خارجہ پالیسی ،با اختیار عورت ،مستحکم معاشرہ ،ترقی یافتہ پاکستان ،اس کے لئے قوم کے تعاون کی ضرورت ہے۔ وعدہ کریں کہ جماعتِ اسلامی کا ساتھ دیں گے ۔ شرکاء محفل نے ہاتھ اٹھا کے وعدہ کیا۔ محترمہ طاہرہ یاسمین کی دلدوز دعا سے اس بامقصد ،پر امید ،ایمان افروز عید ملن پروگرام کا اختتام ہوا اور ساتھ ریفریشمنٹ کے لوازمات میزوں پر لگا دئیے گئے تاکہ شریک محفل خواتین روح کی غذا ملنے کے بعد مادی غذا سے محضوظ ہو سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com