پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمران خان کے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار، سی اے اے کی اہم بات چیت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیے حکومت آئینی ترامیم کے لیے تیار، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ وفاقی حکومت کا سندھ کی سڑکوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان معاشی بہتری کے اشارے حکومتی درست پالیسیوں کی گواہی دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات کا گنڈاپور کی توہین آمیز تقریر کی مذمت، صحافیوں کا پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ بلاول بھٹو کا نیا میثاق جمہوریت کا مطالبہ، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 سے شروع ہوگی

امریکہ میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دے دیا گیا

یوتھ ویژن نیوز : امریکہ میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دے دیا گیا ہے، ملک کے تین ایئر پورٹس کو آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے ، ملائیشیا میں پی آئی اے کے جہاز کو 72گھنٹوں میں ریلیز کروا لیا گیاہے،خواجہ سعد رفیق کاپریس کانفرنس سے خطاب

وفاقی وزیرہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امریکہ میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دے دیا گیا ہے ، 220 ملین ڈالرتین سال میں پاکستان آئیں گے، ملک کے تین ایئر پورٹس کو آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے ،سول ایوی ایشن کا کوئی ملازم بیروزگار نہیں کیا جائے گا، ملائیشیا میں پی آئی اے کے جہاز کو 72گھنٹوں میں ریلیز کروا لیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیکرٹری ایوی ایشن کیپٹن سیف انجم، ایم ڈی پی آئی اے انویسٹمنٹ، سی ای او ائیرپورٹ نبیل احمد بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل سٹی ایڈمنسٹریشن نیویارک کو تین سال کی مدت کیلئے دیا گیا ہے ، اس سے 220ملین ڈالر پاکستان آئیں گے، حکومت پاکستان کو کوئی پیسہ نہیں دینا پڑے گا، اس طرح یہ منصوبہ لینڈ مارکنگ کے خطرے سے نکل کر تین سال کیلئے محفوظ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کی 19منزلہ عمارت کے ساتھ 40منزلہ ٹاور بھی تعمیر کیا جائے گا ، ہوٹل میں 479ملازم تھے اور ان کے مطالبات ناقابل بیان ہیں ، نیویارک سٹی ایڈمنسٹریشن کو دینے کے نتیجے میں تین سال بعد ان ملاز مین کی تعداد77رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیویارک سٹی ایڈمنسٹریشن کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے قیمتی اثاثہ کو بچا کر پاکستان کیلئے اسے کمائی کا ذریعہ بنا دیا ہے۔

ایئرپورٹس کی آؤٔٹ سورسنگ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد ، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ہمارا معروف کمپنی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن(آئی ایف سی) سے معاہدہ ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسافروں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی اور آمدن بڑھانے کیلئے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے ، بھارت ، لندن اور سعودی عرب میں ایئرپورٹ آؤٹ سورس ہو چکے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک اپنی آمدنی بڑھانے کیلئے جدید طریقے استعمال کر رہے ہیں لیکن ہم ابھی بھی لکیر کے فقیر بنے بیٹھے ہیں ، ہمیں بھی اپنے ادارون کی آمدنی میں اضافے کئے جدید طریقوں کو اپنانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ آؤٹ سورس ہونے سے مسافروں کو جدید سفری سہولتیں حاصل ہوں گی،انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ شاید ایئرپورٹس کی نجکاری ہونے لگی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ۔

ایئرپورٹ کی پراپرٹی ہماری ہے ،عالمی شہرت یافتہ کمپنی کو صرف آپریشن کی ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں جو اس میں ویلیو ایڈیشن کریں گے جس کا فائدہ بھی ہمیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ سورس کیلئے ہمارا معاہدہ آئی ایف سی سے ہو چکا ہے اور پہلے مرحلہ میں اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے اس کے بعد ایک ایک کرکے دوسرے ایئرپورٹ آؤٹ سورس کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آؤٹ سورسنگ کے نتیجہ میں سول ایوی ایشن کا کوئی ملازم نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن کے ہائی پروفائل پراجیکٹس کے حوالے سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے رن وے کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے جس کے باعث وہاں آپریشنل معاملات شروع ہو چکے ہیں جبکہ فیصل آباد میں پرانے رن وے کی تعمیر بھی مکمل ہو چکی ہے ، لاہور ائیرپورٹ کے رن وے کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر 17ارب20کروڑ کی لاگت آئے گی۔

کوئٹہ ایئرپورٹ سے عازمین حج نہیں جاتے تھے اس کے لئے انہیں کراچی جانا پڑتا تھا لیکن اس مرتبہ پہلی بار حج پروازیں کو ئٹہ سے روانہ کی گئی ہیں ۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ اسی طرح گوادر ائیرپورٹ مکمل ہونے کے قریب ہے اور اس پر 51ارب روپے لاگت آئے گی، سکھراور ڈی آئی خان ایئرپورٹس کو انٹرنیشنل کا درجہ دیا جائے گا اس پر نیسپاک نے کام شروع کر دیا ہے ، ان ایئرپورٹس سے انٹرنیشنل فلایٹس آپریٹ کی جائیں گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق دور حکومت میں پی آئی اے کو نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے یہ اہم ادارہ منافع کے بجائے خسارہ میں چلا گیا ، موجودہ حکومت اس ادارے کو فعال کرنے میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے ۔

ملائیشیا میں پی آئی اے کے بوئنگ 777کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ وہاں کی عدالت نے پی آئی کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ دے دیا تھا جسے پی آئی کی لیگل ٹیم نے72گھنٹوں میں مسئلہ حل کروا لیا اور جہاز کل رات کو ہی پاکستان آگیا ، اس مسئلہ کو حل کرنے میں ملائشیا کے سفیر نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے میں مسائل کی ایک داستان ہے جسے بہتر کرنے کی بھرپورکوشش کر رہے ہیں ، جہازوں میں کھانے کے معیار کو بہتر کرنے کے علاوہ سیٹوں کی اپ گریڈیشن بھی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حج آپریشن پر کام تیزی سے جاری ہے ،پی آئی اے کے ذریعے 65ہزار عازمین کو لے جایا اور لایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عملہ بڑی محنت سے کام کر رہا ہے ، ہمارے پاس مطلوبہ تعداد میں جہاز نہیں ہیں ، پی آئی اے سے جن ایئرلائنز نے جنم لیا وہ آگے نکل چکی ہیں ، اس ادارے کی ری سٹرکچرنگ کرنا ناگزیر ہے ، پی آئی اے کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کیلئے جن منصوبوں پر کام شروع کیا ہے اس کے نتائج ایک سال کے اندر سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ، عوام پی آئی اے میں واضح تبدیلی دیکھیں گے ، ، ری سٹرکچرنگ سے پی آئی کا کوئی ملازم بیروزگار نہیں ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا کام بزنس نہیں بلکہ ریگولیٹ کرنا ہوتا ہے ، جس کیلئے ہمیں اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے دنیا نے اسی طرح ترقی کی ہے ، انہوں نے پڑوسی ملک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ٹاٹا نے انتظام سنبھال لیا ہے اور انہوں نے 450جہازوں کا آرڈر دے دیا ہے ، جس ملک میں بھی اس طرح کے کام ہو رہے ہیں وہاں ترقی ہو رہی ہے اس لئے ہمیں بھی روایتی طریقے چھوڑ کر نئے ماڈلز کو اپنانا ہو گا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com