اےپی ایم ایل کی باگ ڈوراحمد رضا قصوری نےسنبھال لی،9 مئی واقعے کی شدید مذمت
یوتھ ویژن نیوز : چیرمین آل پاکستان مسلم لیگ احمدرضا قصوری کی پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس’ 9 مئی کے واقعہ کی شدیدمذمت۔
مرکزی جنرل سیکریٹری سیف الرحمان بھی ہمراہ تھے تفصیل کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کی باگ ڈور سابق وزیر قانون صاحبزادہ احمد رضا قصوری نے سنبھال لی گذشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 9مئی واقعہ کی پرزور مذمت کی اور باقاعدہ آل پاکستان مسلم لیگ کے باقاعدہ چیئرمین کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل سیف الرحمن ،سینئر ممبر کپٹن عمران غوری ،جوائنٹ سیکرٹری محمد زاہد علی،وکلا ونگ کے صدر قطب الزمان ،ممبر رابطہ کمیٹی رحیم بخش ،ساوئتھ پنجاب کے صدر حاجی شریف ،کورڈینیٹر امجد شاہ، چیف گنائزر اسلا م آباد سید کمال شاہ اور پانچوں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
Load/Hide Comments