ڈالر ایک دم سے19 روپے سستا ہوگیا
اوپن مارکیٹ میں اچانک ڈالر کی قدر میں ہوشربا کمی ہوئی جس نے کاروباری افراد کو حیران کر کے رکھ دیاہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 روپے کی کمی سے 292 روپے کا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈ الر کی قیمت میں 19 روپےاچانک کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 292روپے پر فروخت ہو رہاہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک دم ڈالر کی قیمت میں ہونے والی اب تک کی سب سے بڑی کمی ہے ۔
انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 30 پیسے کا ہوگیا ہے۔
اس سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 311 روپے پر فروخت ہو اتھا۔نوٹ ڈالر صرف اوپن مارکیٹ میں کم ہوا ہے
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 47 پیسے ہو گئی۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
Load/Hide Comments