پی ٹی ائی کے صدر چودھری پر ویز الٰہی گرفتار

یوتھ ویژن نیوز : پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کولاہور میں گھر سے گرفتار کیا گیا ۔ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ۔ پرویز الٰہی گھر سے باہر جارہے تھے کہ گاڑی کوروک کر انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ضمانت منسوخ ہونے پر پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے ۔
چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ۔
واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے کرپشن کے مقدمے میں عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی تاہم گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست مسترد کر دی تھی کیونکہ ضمانت کے لیے ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔ ضمانت مسترد ہونے کے بعد چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے کئی بار چھاپے مارے تھے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔ پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے کئی روز سے پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی تھی ۔ظہور الٰہی روڈ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔