پرویز خٹک نے بھی سیاسی پٹری بدل لی، تحریک انصاف کی صدارت سے خیرباد

یوتھ ویژن نیوز : تحریک انصاف خیبر پختونخواکے صدر پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق پرویز خٹک نے بیان میں کہا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ،اس دن جو کچھ ہوا انتہائی قابل مذمت ہے ۔ہم نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے جو پراپیگنڈہ ہورہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے ۔آئندہ کا لائحہ اپنے دوستوں سے مشاورت کے بعد طے کریں گے ۔
پرویز خٹک نے کہا کہ جو اس ملک میں ہوا اچھا نہیں ہوا 9 مئی کے واقعے کی پہلے ہی مذمت کرچکا ہوں ایسی حرکت اللہ نہ کرے کبھی دوبارہ ہو ملک کے سیاسی ماحول خراب ہے میں نے فیصلہ کیا ہے پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسد عمر بھی پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں اور عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے جو 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس میں بھی پرویز خٹک کا نام شامل تھا۔