فردوس عاشق اعوان کی جہانگیر ترین سے ملاقات

یوتھ ویژن نیوز :جہانگیر ترین سے تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے مختلف شخصیات سے مشاورت کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے، جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان جلد متوقع ہے۔
Load/Hide Comments