آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

بھاولپور سیمت ملک کےمختلف شہروں میں موسلا دھار بارش۔ موسم خوشگوار ہوگیا

یوتھ ویژن نیوز : ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے، کوٹری میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 اور قلعہ سیف اللہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صبح سویرے بارش نے جل تھل ایک کر دیا، اوکاڑہ، جہلم اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

پتوکی میں بارش سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔بھلوال میں آندھی سے بلدیہ دفتر کے سامنے درخت گرگیا، جس سے سڑک بند ہوگئی۔

دوسری جانب حیدرآباد، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

کوٹری میں دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، کوٹری میں پڑنے والے اولوں کا سائز ٹینس بال سے بڑا تھا۔آندھی کے باعث سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے گرگئے جس کے باعث شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ژالہ باری کے باعث گاڑیوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید ژالہ باری ہوئی، بیلہ میں اولے پڑنے سے درختوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔مسلم باغ میں کِلی لُنڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com