واقعہ 9مئی: حکومت نے مزید 4 ملزموں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی
یوتھ ویژن نیوز : 9 مئی کوفیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور توڑ پھوڑ کے مقدمےمیں نامزد پی ٹی آئی کے 4 افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت مل گئی ۔
تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نےملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمےکی اجازت دی ،توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کیخلاف آرمی سیکرٹ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی ہوگی ،چاروں ملزمان کوحساس ادارے کی ٹیم نے سینٹرل جیل سے تحویل میں لے لیا،ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔
Load/Hide Comments