پشاور:سابق صوبائی وزیرعاطف خان کاکزن اور2بیٹےگرفتار

یوتھ ویژن نیوز: پشاور پولیس نے سابق سینئر صوبائی وزیر و صدر پشاور ریجن محمد عاطف خان کےکزن اور2بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینئر صوبائی وزیر و صدر پشاور ریجن محمد عاطف خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد گھر پر چھاپہ مارا عدم موجودگی پر کزن کو 2بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔
گرفتار افراد کے اہلخانہ کے مطابق پولیس کی جانب سے سکیورٹی گارڈز کوبھی تشدد کانشانہ بنایاگیا۔
واضح رہے کہ سانحہ 9مئی کے تناظر میں ملک بھر میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
Load/Hide Comments