یکم جون سے پٹرول کی قیمت کیا ہوگی، تفصیلات سامنے آگئیں
یوتھ ویژن نیوز ؛یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پٹرولیم حکام نے کہا ہے کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں اگلے پندرہ دن تک 10 سے 12 روپے کی کمی دکھائی دے رہی ہے تاہم ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ سے صرف 10 روپے فی لٹر تک ریلیف مل سکے گا۔
ڈیزل کی سابق ریفائنری قیمت میں 4-5 روپے فی لٹر کی کمی دکھائی دے رہی ہے اور حکومت آنے والے پندرہ روز میں قیمت کم کرنے کا جائزہ لے گی۔
حکام کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کسی بڑی کمی کی عکاسی نہیں کی گئی اور اس میں قدرے اضافہ ہوا ۔انٹربینک مارکیٹ میں شرح تبادلہ میں پندرہ ہفتے کے دوران کوئی بڑا اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا۔حکومت پر پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے لیے دباؤ ہے، نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائیگا۔
Load/Hide Comments