اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔ Spotify آڈیو بک مصنفین کو موسیقاروں کی طرح مارکیٹ کرنے کا اعلان پاکستان نے اقوام متحدہ کی اسلامو فوبیا سے متعلق قرارداد کا خیر مقدم آئی ایم ایف کی یقین دہانی سی پیک کے لیے مزید فنڈز نہیں شہر کے لیے جزوی طور پر ابر آلود موسم کی پیشن گوئی بہاولپور کے سول ہسپتال کی تزئین و آرائش کا کام جاری بہاولنگرمیں بڑا کریک ڈاؤن 30 گرفتاریاں

مضبوط حکومت کےپیچھےعوام ہوتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نہیں،عمران خان 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ مضبوط حکومت کے پیچھے عوام ہوتے ہیں اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہوتومسائل حل ہو جائیں گے ۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا ویڈیولنک خطاب میں کہنا تھا کہ جوپریشر تحریک انصاف کے لوگوں پرڈالاجارہاہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔تحریک انصاف کے 10ہزار کارکنوں کوجیلوں میں ڈالاگیا ہے ۔تحریک انصاف کاساتھ دینے والوں پرتشدد اور ظلم کیاجارہاہے۔اعجاز چودھری،ڈاکٹریاسمین راشد،شہریارآفریدی،عمر چیمہ کی عدالتوں میں پیشیوں کی ویڈیوز دیکھی ہیں۔پیشیوں کے موقع پررہنما پارٹی کے حق میں بیان دیتے ہیں تو تشدد کانشانہ بنایاجاتاہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے متعدد افراد جیل میں ہیں یامتعدد روپوش ہیں۔اب یہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کے پیچھے ہیں۔پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ 9مئی کے واقعات کی مذمت کروا ئی جاتی ہے۔یہ سب نئی پارٹی کیلئے کھیل کھیلاجارہاہے۔عمر ایوب کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی۔عاطف خان کے اسلام آباد گھر پرحملہ کیاگیا۔رشتہ داروں کو بھی معاف نہیں کیاجارہا۔خواتین کو اٹھانے کی بھی دھمکی دی جاتی ہے ۔کبھی تصور بھی نہیں کیاتھا کہ ہم سیاست میں اتنا گر جائیں گے کہ تمہاری خواتین کونہیں چھوڑیں گے۔لڑکیوں کوپکڑ کر جیل میں ڈالاپھر راناثنااللہ کی پریس کانفرنس آئی اور ریپ کا الزام لگایا

خواتین جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں تھیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن پرامن احتجاج کررہے تھے جس کا حق آئین بھی دیتا ہے۔جس طرح فوج نے مجھے کمانڈوایکشن سے اٹھایا اس کا ردعمل توآنا تھا ۔

ایک خاتون وکیل کو صبح 3بجے گھر سے اٹھا کر لے گئے۔مجھے پتہ ہے کہ سپریم کورٹ پریشر میں ہے انہیں بھی نامعلوم لوگوں کی کالز آرہی ہیں دباؤ ڈالاجارہاہے۔مجھے یہ پتا ہے کہ تحریک انصاف کوختم کرنے کیلئے اداروں کو استعمال کیاجارہاہے۔ایف آئی اے والے شہبازشریف کے کیسز بھول چکے کیونکہ گواہ بھی مر چکے ہیں۔ایف آئی اے کو اور کوئی کام نہیں ۔تحریک انصاف کیخلاف کیسز ڈھونڈ کر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ سابق چیئرمین نیب نے غلط کام سے انکار کیا اب نئے چیئرمین سے کام لیاجارہاہے۔یہ پہلی بار ہواہے کہ اکثریت پولیس اس سارے معاملے سے خوش نہیں ہے۔وہ یہ سمجھتے ہیں کہ بہت بڑا ظلم کیاجارہاہے اور اوپرسے پریشر آتا ہے۔رہنماؤں کے گھروں کونشانہ بنا کر توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔کاروبار بند کر دیتے ہیں۔اتنے پریشر کے باوجود کیا وجہ ہے کہ بہت کم لوگ تحریک انصاف چھوڑ کرگئے ہیں۔اس بار ٹکٹ خود دیئے کوشش کی کہ  نظریاتی لوگ سامنے آئیں۔ٹکٹ ہولڈرز کے مجھے فون آرہے ہیں کہ ہمارے اوپربہت پریشر ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی پارٹی ملک میں تنہا حکومت نہیں بنا سکتی ۔کنگزپارٹی بنائی جارہی ہے تاکہ جو تحریک انصاف سے نکلیں اس میں سب کو شامل کرلیں ۔کیونکہ ن لیگ کا گھوڑا تو بیٹھ چکا ہے ۔پیپلزپارٹی میں بھی دم خم نہیں رہا ۔نئی پارٹی بنا کر اسے اتحادی حکومت میں استعمال کیاجائے گا۔میرا سوال ہے کہ کیا ایسی پارٹی بنا کر ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا تھا کہ بطوروزیراعظم کبھی کسی ادارے میں مداخلت نہیں کی۔ ملک معاشی طور پربیٹھ گیا۔مہنگائی سے ملک تباہی کی طرف جارہی ہے ۔ہر تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی نے متاثر کیا۔ملک نہیں بچے گا اگر قانون کی حکمرانی قائم نہ کی یہ جنگل کا قانون ملک تباہ کررہاہے۔لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔کورونا کے بعد لوگوں نے مشکل وقت برداشت کیا ۔کبھی جوڈیشری پرپریشرنہیں ڈالا ۔کبھی کسی کیخلاف انتقامی کاروائی نہیں کی ان کے 95فیصد مقدمات پرانے تھے ۔ان کے دور میں مقدمات بنائے گئے تھے۔اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹھے ن لیگ کے دور میں بھاگے تھے ۔آپ مجھ سے این آر او مانگ رہے تھے آپ نے کہا کہ آپ نے چوری کی ہے ہمیں معاف کردیں۔ہمارے دور میں صرف شہبازشریف کیخلاف مقصود چپڑاسی والا کیس بنا تھا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی کسی پرظلم نہیں کیا کبھی عورتوں کونہیں اٹھایا کبھی لوگوں کے گھروں پرحملہ کرکے دروازیں نہیں توڑے ۔مریم نواز نے نیب آفس پرحملہ کیا پتھربرسائے کیا ان پرکوئی کیس بنا ۔ساری سٹیٹ کے ادارے پارٹی کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔پارٹی کو دلوں میں ہوتی ہیں جسے ختم نہیں کیا جاسکتا ۔مجھے پتا ہے عوام گھبرائیں ہوئے ہیں تحریک انصاف کانام لینے والوں کو جیل میں ڈالاجارہاہے۔

سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ اگر کسی کو بھی زیادہ خطرہ ہے تو وہ میں ہوں مجھے پر 2قاتلانہ حملہ ہوچکاہے۔ایک اور حملہ ہوگا میں تیار ہوں کیونکہ انہیں پتا ہے کہ عمران خان جیل میں بھی سکون سے نہیں رہنے والا۔میرے سکیورٹی سٹاف کو ہٹادیاگیا۔گاڑیاں بھی غائب کردی گئیں۔یہ خوف کی فضا بنا کر غلام بناناچاہتے ہیں تاکہ ہم طاقت کی حکمرانی مان لیں یہ فرعون اور یزید نے کیاتھا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com