سوشل میڈیا پر بیرون ملک سے ریاستی اداروں کیخلاف شرانگیزی کرنیوالے اوورسیز پاکستانی پر پہلا مقدمہ درج
یوتھ ویژ ن نیوز : بیرون ملک سے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پشاور کے تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز بیانات اور گالم گلوچ کی دفعات شامل ہیں۔ ملزم سید ولی اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہے۔
پولیس نے ملزم کو پاکستان لانے کیلئے کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شر انگیز بیانات پر یہ کسی بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی کے خلاف پہلا مقدمہ ہے۔
Load/Hide Comments