وجاہت حسین کا اپنا فیصلہ ہے،میں اورمونس الہٰی دیوار کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،پرویزالٰہی
یوتھ ویژن نیوز : سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وجاہت حسین دبائومیں ہے،وجاہت حسین نے اپنا فیصلہ کیا،ان سے کوئی ناراضگی نہیں ہے ۔
فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے،غلط فہمیاں الگ چیز ہے،ہردور میں کوشش رہی کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات اچھے ہوں۔
میں اور مونس الہٰی دیوار کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،ہمارا فرض ہے کہ مشکل وقت میں عمران خان کاساتھ دیں۔
Load/Hide Comments