اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پنجاب حکومت کا بیوروکریسی کے تبادلے نہ کرنے کا فیصلہ کارل سیگن (1934 – 1996) ایک عظیم سائنسدان فالج کے اٹیک سے پوری عمر کی معذوری ہونے سے بچائیں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر منٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے زیر اہتمام8ویں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آل پاکستان انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 4 کانسی اور1چاندی کامیڈل جیت لیا صدرمملکت کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، نوٹیفکیشن جاری ملتان ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بلوچ لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے یادداشت کوتیز کرنے کیلئےمفید مشقیں وفاقی محتسب بہاولپورریجن میں واپڈا سمیت دیگرمحکموں کیخلاف شکایات پرعوام کو25 لاکھ روپے کاریلیف مل گیا

وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی پرپابندی لگانے کی تجویزمسترد کردی

وفاقی کابینہ کی اکثریت نے پی ٹی آئی پر پابندی کی تجویزکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی مسئلے کا حل نہیں، خانہ جنگی اورعوام کو فوج سے لڑانے کی سازش ناکام بنانا ہوگی ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پرغور کیا گیا۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر کابینہ ارکان نے تشویش کا اظہار کیا۔ پرتشددواقعات میں ملوث افرادکیخلاف انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرنےکی سفارش کی گئی۔

 اجلاس میں پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات سے متعلق قانونی آپشنز پرغورکیا گیا ۔ شرکاء کو وزارت داخلہ کی جانب سے امن وامان کی مجموعی صورتحال پربریفنگ دی دی گئی۔ کابینہ کو ملک بھرمیں پر تشدد کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کی اندورنی کہانی کے مطابق کابینہ ارکان نے کہا کہ امن و امان کے قیام کےلیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں،ارکان نے کارکنوں کو اکسانے اور شرپسندی میں ملوث عناصرکیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے عمران خان کی گرفتاری پر 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسارکیا کہ فوجی اور سرکاری املاک کی سکیورٹی کیوں یقینی نہیں بنائی گئی،پرتشدد کارکنوں کو سرکاری املاک کی طرف جانےسےروکا نہ جانا افسوسناک ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ ان واقعات کو روکتیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے بھی سوالات کئے 

وزیر داخلہ نے کہاکہ کسی بھی خون خرابے سے بچنے کیلئے صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا گیا،ایسے واقعات میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ جہاں جہاں حالات خراب ہیں وہاں قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کی نفری بڑھائی جائے۔

 وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینےدیں گے، خود کو پرامن جماعت کہنے والے مکمل بے نقاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پارٹی کارکن ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے،مشتعل کارکن ملک بھر میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد سرکاری اور نجی املاک کو تباہ کرچکے ہیں، اور پولیس کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی اور رگرفتار ہوچکے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com