ڈالرنے ٹرپل سنچری کرلی
یوتھ ویژن نیوز :امریکی ڈالر کی تاریخی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری ہےکرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو روند دیا۔سیاسی صورتحال،درآمدات کا دباؤ اور ترسیلات زرمیں کمی کے باعث ڈالر آسمان پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 10 روپے 54 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 298روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 301 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 383پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 458 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Load/Hide Comments