کپتان کے بڑے کھلاڑی،اعجازچودھری، قاسم سوری،علی محمد خان گرفتار

یوتھ ویژن نیوز : کپتان کے بڑے کھلاڑی پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کو بھی جی بی ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم گلگت بلتستان ہاؤس میں وزیراعلٰی گلگت کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پابندی کے احکامات وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان ہاؤس کو پہلے ہی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ اور جی بی ہاؤ کے باہر پولیس اور رینجرز کی بڑی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments