سونے کی قیمت میں فی تولہ 2700 روپے کی کمی

یوتھ ویژن نیوز : تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 2038 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کے نرخوں میں بالترتیب 2700 روپے اور 2314 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونے کے نرخ 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی نئی بلندترین سطح سے گھٹ کر 237300روپے ہوگئے۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 203447 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3100 روپے اور 10 گرام چاندی کے نرخ 2657.71 روپے کی سطح پر مستحکم رہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز فی تولہ سونے کے نرخوں میں یکدم 9900 کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی تھی۔