اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پنجاب حکومت کا بیوروکریسی کے تبادلے نہ کرنے کا فیصلہ کارل سیگن (1934 – 1996) ایک عظیم سائنسدان فالج کے اٹیک سے پوری عمر کی معذوری ہونے سے بچائیں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر منٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے زیر اہتمام8ویں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آل پاکستان انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 4 کانسی اور1چاندی کامیڈل جیت لیا صدرمملکت کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، نوٹیفکیشن جاری ملتان ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بلوچ لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے یادداشت کوتیز کرنے کیلئےمفید مشقیں وفاقی محتسب بہاولپورریجن میں واپڈا سمیت دیگرمحکموں کیخلاف شکایات پرعوام کو25 لاکھ روپے کاریلیف مل گیا

عمران خان کی گرفتاری کی خبر اتے ہی سٹاک مارکیٹ گر گئی ،اربوں روپےکانقصان 

یوتھ ویژن نیوز :ملک میں سیاسی صورتحال اور عمران خان کی گرفتاری کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی بدترین مندی ہوا، صبح دس بجے کے قریب 100 انڈیکس میں 318.89 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ جس کا تسلسل آگے جا کر مزید دیکھا گیا۔ اس دوران مندی میں گراوٹ دیکھنے کو ملی، دوپہر بارہ بجے کے قریب مندی 286 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 455.68 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی، کاروبار میں 1.09 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 41373.81 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 10 کروڑ 45 لاکھ 66 ہزار 602 شیئرز کا لین دین ہوا، بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عام انتخابات کے باعث غیر یقینی سیاسی صورتحال اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے باعث سرمایہ کارتذبذب کا شکار ہیں اور شیئرز کی فروخت کو ترجیح د ےرہے ہیں۔ سیاسی صورتحال ایسی رہی تو آئندہ دنوں کے دوران بدترین مندی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اب تک نہ ہونےوالے معاہدے نے بھی غیر یقینی پھیلائی ہوئی ہے جبکہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے کے باعث بھی سرمایہ کار پریشانی میں مبتلا ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com