عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر کی تازہ ترین صورتحال
یوتھ ویژن نیوز : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ،عمران خان کے حق میں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔
چارسدہ میں تحریک انصاف کے کارکن حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے ۔تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا ۔غازی گھاٹ کے مقام پر زرتاج گل نے ٹریفک کیلئے روڈ کو بند کردیا اور عمران خان کی گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کی۔سیالکوٹ رنگ پورہ چوک میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے ،پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤکیا۔
سیالکوٹ رنگ پورہ چوک میں پولیس کا پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز پر بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ جاری۔
لاہور میں عوام کیساتھ وکلا برادری بھی عمران خان کے حق میں سڑکوں مظاہرے کررہی ۔لاہور مال روڈ پر وکلانے احتجاج کیا جس کی قیادت حسان نیازی کررہے تھے ۔فیض آباد پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤکیا،اسلام آباد پولیس کے چند اہلکار ٹریفک کھولنے فیض آباد آئے تھے۔پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس والوں پر پتھراؤ کیا پولیس والے بھاگ گئے۔
عمران خان کی گرفتاری پر بنوں میں احتجاج
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا ہے۔ نیب حکام نے عمران خان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ملک دشمنو پے تو گولیاں چلتی نہیں، ہاتھ پاؤں کانپ تے ہیں، اور نیہتی عوام پر جوش دکھاتے ہیں!!
ذرائع کے مطابق نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا ہے، وہ آج عسکری اداروں کے خلاف بیان بازی پر ضمانت کیس میں پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے