سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

یوتھ ویژن نیوز :رواں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگاہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1400روپے اضافے سے 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1200روپے اضافے سے 194530 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 5ڈالر اضافے کے بعد 2022ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
Load/Hide Comments