الیکشن سے پہلے ریلف، پیٹرول سستا،تنخواہوں میں 50فیصد،پنشن میں30 فیصد اضافہ،بجٹ ریلیف پیکیج تیار

حکومت کا آخری بجٹ میں عوام کوریلیف دینےکیلئے پٹرول کی قیمت میں کمی ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد، پنشن میں 30 فیصد اضافہ،مزدور کی تنخواہ کم از کم 40ہزار کرنے کا پلان بنالیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنا لیا، اجلاس جون میں بلانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سےکریں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے۔ آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے۔
اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ کی تیاریاں،جون کے دوسرے ہفتے بجٹ پیش ہوگا،بجٹ میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری،پٹرول ڈیزل میں ںڑی کمی کا فیصلہ،تنخواہوں میں 50٪ اضافہ،مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار،پینشن میں 30٪ اضافے کا امکان،حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں