دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم نے پہلے اور دوسرے نائبین کے تقرر نامے جاری کردیے

یوتھ ویژن نیوز : دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جمعہ کے روز اپنے بھائی اور طویل عرصے تک نائب حکمران رہنے والے شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی 2021 میں وفات کے بعد اپنے ایک اور بیٹے کو امارات کا نائب حکمران مقرر کیا ہے۔
دبئی میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ فرمان میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں اب پہلے اور دوسرے نائب حکمران ہوں گے۔
حکم نامے میں مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم کو پہلا نائب حکمران مقرر کیا گیا، جو شیخ محمد کے بیٹے ہیں اور 2008 سے نائب حکمران اور اس وقت متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ بھی ہیں۔
دوسرے نائب حکمران کے لیے نئے مقرر کردہ احمد بن محمد بن راشد المکتوم ہیں، جو شیخ محمد کے ایک اور بیٹے اور دبئی میڈیا کونسل کے چیئرمین ہیں۔
Load/Hide Comments