افغانستان بردار پڑوسی ملک،افغان عوام کیلئے ادویات کا تحفہ ان کی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گا، معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

dr faisal sultan

اسلام آباد۔ (عمران قذافی سے ):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا بردار پڑوسی ملک ہے، اس کے عوام کیلئے ادویات کا تحفہ ان کی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مینوفیکچرنگ فارما ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی موجود تھے۔ پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی محمد منصور دلاور اور سابق چیئرمین اسد شجاع ،امان اللہ شیخ ،عثمان شوکت حامد رضا، حسیب خان ،عاطف اقبال ودیگر ممبران نے افغانستان کیلئے تقریبا 16 کروڑ روپے مالیت کی ادویات کا عطیہ دیا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے پی پی ایم اے کی کوششوں کو سراہا ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ افغانستان ہمارا بردار پڑوسی ملک ہے، افغانستان کے عوام کیلئے ادویات کا تحفہ ان کی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں