وزیرِ اعظم عمران خان سے مصر کی معروف کاروباری شخصیت نجيب اُنسی ساويرس کی ملاقات، سرمایہ کاری کے مواقع، ٹورازم سٹی پراجیکٹ پر بات چیت کی
اسلام آباد۔ (قاری عاشق حسین سے ):وزیرِ اعظم عمران خان سے مصر کی معروف کاروباری شخصیت نجيب اُنسی ساويرس نے ملاقات کی۔
جمعرات کو وزیراعظم کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نجیب انسی ساویرس نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور موجودہ صورتحال کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین قرار دیا۔
ملاقات میں پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے موجود وسیع مواقع اور ٹورازم سٹی کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
Load/Hide Comments