عیدالفطرپرطوفان اورشدید بارشیں،ماہر موسمیات کی پیشگوئی

یوتھ ویژن نیوز : سعودی عرب میں عید الفطر کے موقع پر شدید طوفان اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماہر موسمیات معاذ الاحمدی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں عیدالفطر کے پہلے دو دنوں میں موسم کی صورتحال خراب رہے گی، طوفان اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔
ماہر موسمیات نے کہا کہ سعودی عرب میں طوفان اور شدید بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہوکر جمعہ اور ہفتہ 21 اور 22 اپریل تک جاری رہے گا، پیر 24 اپریل سے موسم کی صورتحال تبدیل ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ موسم کی یہ صورتحال عیدالفطر کے پہلے ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گی، رمضان المبارک کے آخری دنوں اور عیدالفطر کے دنوں میں سعودی عرب میں ایک شاندار ماحول ہوگا۔ ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی عدم استحکام کے باعث بہت سے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، ژالہ باری کا بھی امکان ہے، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں، القصیم، ریاض، تبوک کے کچھ حصوں، الجوف، مشرقی علاقے میں موسم ابر آلود اور بارش والا ہے، مملکت کے جنوب میں تہامہ کی بلندیوں پر، عسیر کے علاقہ میں، جازان، ابھا، الباحہ، النماص میں بھی موسمی عدم استحکام کے اثرات ہوں گے۔