پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی ، مستحکم تعلقات قائم رہے ہیں،سیالکوٹ واقعہ سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، چینی سکالر

pak sir

بیجنگ۔ (ثاقب ابراہیم غوری سے ):چینی سکالر نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن پسند ملک کے طور سری لنکا سمیت اپنے ہمسایہ ماملک کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کو اہمیت دیتا ہے تاہم ایک علاقائی طاقت پاکستان کو اپنا دشمن قرار دیتے ہوئے پراکسی واراور اندرونی تنازعات کو ہوا دے کر پڑوسی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو ہمیشہ نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے ۔

سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا کے وزٹنگ پروفیسر،جنوبی ایشیائی ممالک میں سابق دفاعی اتاچی چینگ ژزہانگ نے گزشتہ روز ایک آرٹیکل میں کہا کہ اب خطے کے زیادہ سے زیادہ ممالک واضح طور پر ایک علاقائی طاقت کے حقیقی چہرے سے آگاہ ہیں اور اس کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے اور دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہیں۔

عالمی برادری کشیدگی پیدا کرنے اور علاقائی امن کو خراب کرنے کی علاقائی طاقت کی سازش کی متفقہ طور پر مذمت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی طور پر مستحکم تعلقات قائم رہے ہیں۔ اگرچہ ان کی ثقافتی وابستگیوں اور کثیر الجہتی فورمز میں جہاں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعاون نے ابتدائی طور پر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کیا تھا وہاں ان کی اقتصادی اور دفاعی شراکت داری نے 21ویں صدی کے آغاز سے ان کے تعلقات کو مزید تقویت بخشی ہے۔خاص طور پر پاکستان اور سری لنکا دونوں ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں اور مقامی سطح پر عسکریت پسندی کے خلاف لڑ رہے ہیں،

جس نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو تیز کرنے کی راہ ہموار کی جبکہ مزاحمت کے خلاف اقدامات اور انسداد دہشت گردی کے تعاون سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کا ایک اور اہم پہلو دوطرفہ تجارتی تعلق ہے اور پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ آذاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے)کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال فروری میں دونوں ممالک کے کامرس سیکرٹریزنے دو طرفہ تجارت میں تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے اور ایف ٹی اے کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس (جے ڈبلیو جیز ) کو بحال کرنے پر اتفاق کیا۔ ایف ٹی اے اور جے ڈبلیو جیز کی سفارتی اہمیت اقتصادی تعلقات کو مذید مضبوط بنانے کی مسلسل خواہش اور صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی اور انسداد دہشت گردی تعاون اور آزاد تجارتی معاہدہ پاکستان سری لنکا تعلقات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیالکوٹ کے حالیہ واقعہ سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں