متحدہ عرب امارات کا 10 اپریل کونئے کرنسی نوٹ جاری کرنےکا اعلان
یوتھ ویژن نیوز : متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک 10 اپریل کو ایک ہزار درہم والے نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق نئے نوٹ بینکوں اور منی ایکسچینجر کے پاس دستیاب ہوں گے۔ سینٹرل بینک نے نئے نوٹ کا ڈیزائن امارات کی کامیابی کی کہانی کو اجاگر کرتے ہوئے تیار کروایا ہے۔ ایک ہزار درہم والے نوٹ کے اوپر شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی تصویر ہے جس میں وہ 1974 کے دوران ناسا کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر خلائی شٹل کا ماڈل دیکھ رہے ہیں۔
یہ خواب 2021 میں مریخ کی دریافت کے مشن کے ذریعے امارات نے پورا کیا۔ ایک ہزار درہم کے نوٹ کی دوسری طرف جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سیکیورٹی خصوصیات رکھی گئی ہیں۔ مشرق وسطی، افریقہ اور یورپ میں رائج کرنسی نوٹس میں پہلی بار SPARK FLOW DIMENSIONS استعمال کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ KINEGRAM COLORS ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔